بغیر پیسوں کے کمانا شروع کریں :
بغیر پیسوں کے کمانا شروع کریں :
------------------------------------------
ظاہر ہے بغیر پیسوں کے کچھ کرنا نہایت محنت طلب کام ہوگا اور اگر آپ محنت کرنے کے لئے تیار ہیں اور آپ کے پاس پیسے نہیں تو آپ اس کام کو کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں
1۔پورے محلے کے واٹس ایپ نمبر اکھٹا کریں ۔
2۔ ایک ڈیزائن بنائیں گوشت اور مرغی کی سپلائی آپ کے گھر پر ۔
3۔ محلے کے قریب جو ہول سیل دکان ہو مرغی اور گوشت کی وہاں صبح صبح پہنچ جائیں ۔
4۔ ریٹ لیں بیس روپے تیس روپے اوپر رکھ کر سارے نمبر پر واٹس ایپ کردیں ۔
5۔ آرڈر جب آئے تو گھر پر جاکر ڈیلور کردیں اور پیسے لے لیں ۔
جنتے زیادہ آپ کے پاس نمبر ہونگے اتنے زیادہ گاہک بنیں گیں اگر روزانہ بیس آڑدر بھی لے لئے تو چار سو سے چھ سو تک بچا سکتے ہیں ایک بار سلسلہ بن گیا تو پھر ہول سیل دکان دار آپ کو اور بھی کم ریٹ میں مال دینے کو تیار ہوگا اگر آپ اس کی روزانہ بیس سے تیس کلو مرغی یا گوشت بیچ سکتے ہیں تو ، اب آیا سوال یہ کام کیوں چلے گا؟
ہر کاروبار کسی مسائل کے حل کا نتیجہ ہوتا ہےاکثر گھروں کے اندر روز مرہ کا اناج تو موجود ہوتا ہے مگر گوشت، مرغی سبزی وغیرہ وہ روز منگواتے ہیں اور ان کو اکثر مسئلہ ہوتا ہے لینے کون جائے ، کیوں کے شوہر کو آفس یا دکان پر جانا ہوتا ہے ، بچوں کو اسکول ، اور ایسی صورت میں گھر بیٹھے دس بیس روپے اوپر اور ممکن ہے وہ محلے کی عام دکان سے لیتے ہوں اور آپ ہول سیل سے لے رہے ہوں تو آپ ان کو اسی ریٹ میں گھر پر ڈیلور کررہے ہوں تو کوئی کیوں نہیں چاہئے گا کہ ان کو آرام سے گھر میں ہی یہ سامان مل جائے تو بس لوگوں کے مسائل حل کریں اور کمائیں اور جیسا میں کہتا ہوں کہ کچھ بھی کرتے وقت ایک لیمیٹڈ سوچ نا رکھیں ، اس طرح اس کاروبار میں سوچ یہیں رکھیں کہ اس کام کے لئے آپ کو پورا شہر کوور کرنا ہے ، ہر گھر تک اس قسم کا سامان پہچانے کی رسائی چاہئے ، اگر یہ کام پھیلتا ہے تو آپ اس کو ایک کامیاب کاروبار کے طور پر چلا سکتے ہیں ۔

Comments
Post a Comment