خود اعتمادی کے دس فارمولے

خود اعتمادی کے دس فارمولے اگر کامیاب انسانوں کا مطالعہ کریں تو آسانی سے نظر آجائے گا کہ متاثرکن کامیابی کے مالک افراد میں خود اعتمادی زیادہ پائی جاتی ہے کیونکہ کامیابی کی بنیادی شرط متاثرکن خود اعتمادی ہے۔۔۔ خود اعتمادی کے دس فارمولے اگر آپ کامیاب انسانوں کی زندگی کا مطالعہ کریں تو آسانی سے نظر آجائے گا کہ متاثرکن کامیابی کے مالک افراد میں خود اعتمادی زیادہ پائی جاتی ہے کیونکہ کامیابی کی بنیادی شرط متاثرکن خود اعتمادی ہے، شاید آپ نے بھی ایسے لوگوں کو دیکھا ہوگا جن میں استعداد و توانائی تو تھی لیکن اظہار کی جرأت نہیں پائی جاتی تھی اس لیے کامیابی کے کسی مقام تک نہیں پہنچ سکے۔ اعتماد بہ نفس انسان کو اس کے ہدف تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور روابط کو موثر بنا کر کامیابی سے ہمکنار کرتا ہے۔اظہار کی جرأت و ہمت دیتا ہے، نہ کہنے کی توانائی عطا کرتا ہے اور دوسروں کو تعریف کرنے پر مجبور کر دیتا ہے۔ خود اعتمادی کے لئے زندگی میں ان دس نکات پر توجه اور مشق ضروری ہے ۱-خود کا موازنه دوسروں سے ہرگز نہ کریں کیونکہ اپنے سے باحیثیت شخص کا موازنہ آپ کو احساس کمتری کا شکار اور سستی میں مبتلا کر دے گا۔ ۲- اگر ماضی میں شکست کھائی ہے یا کسی غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں تو اپنی ملامت یا تحقیر کرنے سے پرہیز کریں، خود کے ساتھ ایک مہربان ماں کا رویہ اپنائیں جو بچے کے گرنے کے بعد اسے اٹھاتی ہے اور کہتی ہے کوئی بات نہیں پھر کوشش کرو۔ ۳- اپنی ناتوانیوں، کمزوریوں یا عیبوں پر زیادہ توجه سے اجتناب کریں۔ ۴- قلم اور کاغذ لے کر اپنی صلاحیتوں، توانائیوں اور کوششوں کی فہرست بنائیے اور اسے روزانہ دہرانے کی کوشش کیجئے اور ساتھ ہی روزانہ اس میں ایک یا دو مورد اضافہ کیجئے۔ ۵- خود اعتمادی کے لئے اپنے آپ میں ’'میں اسے کر سکتا ہوں'‘ کے احساس کو تقویت بخشئے اور جس کام کے لئے آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ اسے سرے سے ہی انجام نہیں دے سکتے اسے انجام دیجئے اور کام کو نامکمل چھوڑنے سے شدت کے ساتھ اجتناب کیجئے۔ ۶- اپنے لئے کم مدت میں انجام پانے والے چھوٹے مقاصد کو منتخب کیجئے تاکہ اسکی تکمیل کے ذریعہ آپ کی خود اعتمادی مضبوط ہو۔ ۷-ہمیشہ اپنی حوصلہ افزائی کیجئے اور جس خصوصیت کی بناء پر اپنی تحسین کریں اس پر خدا کا شکر کیجئے۔ ۸- همیشہ خود کو یقین دلاتے رہیں کہ آپ میں کافی اعتماد بہ نفس ہے اور لمحہ بہ لمحہ اس میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ ۹- خود کو خوف کے مراحل میں نہ ڈالیں مثلا اگر کسی جماعت کے سامنے زبان کھولنا دشوار ہو تو اس کو اتنا دہرائیں کہ رفتہ رفتہ خوف ختم ہو جائے اور خود اعتمادی پیدا ہو جائے۔ ۱۰-جب کسی کام کے صحیح ہونے کا یقین ہو تو اسے انجام دیں اور اس سلسلے میں دوسروں کے مذاق اڑانے، تحقیر کرنے یا دوسروں کے نظریات کی پرواہ نہ کریں اور لوگ آپ کے بارے میں کیا کہیں گے اس پر توجہ نہ دیں۔

Comments

Popular posts from this blog

شہد کی مکھی؛ انسان دوست مخلوق

کالے_تیتر_کو_گھر_پے_پالنا

100 کاروباروں کی فہرست ,